سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی

07-10-2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی۔

ہمبنٹوٹا میں قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم اتوار کو سری لنکا پہنچی تھی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو گا۔