ممکنہ سیلاب کا خدشہ، راوی سائفن پر صورتحال معمول کے مطابق ہے: کمشنر

07-10-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے اس وقت راوی سائفن پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سیکرٹری  آبپاشی  ڈاکٹر واصف خورشید نے راوی سائفن فلڈ کیمپ  کا دورہ کیا، محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے راوی سائفن میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور اوراے سیز و آبپاشی افسران بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اس وقت راوی سائفن پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، لاہوراورشیخوپورہ کی انتظامیہ اپنے اپنے علاقے میں ایس اوپیز کے مطابق انتظامات مکمل کر چکی ہے، تمام ضروری تیاریوں اور وسائل  کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور ایم سی ایل تمام ہنگامی سامان کی سٹاک چیکنگ کرچکی ہے، عارضی کیمپس کیلئے جگہیں فائنل  کردی گئی ہیں۔