فاسٹ باولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

07-09-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیا، احسان عادل نے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ آل راؤنڈر حماد اعظم گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔