قومی ٹیم کا کولمبوپہنچنے پر کیسا استقبال کیا گیا ؟جانئے

07-09-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی جہاں ڈھول کی تاپ پر ان کا استقبال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔سری لنکا پہنچنے پر قومی ٹیم کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں ڈھول کی تھاپ  اور کرتب کے ساتھ قومی ٹیم کا استقبال  دیکھا جاسکتا ہے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اور سابق فاسٹ باولر مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے، باولنگ کوچ نے  قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ویزہ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مورنی مورکل کراچی میں کیمپ کے دوران نہیں پہنچ سکے تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔