حارث روف کو بابر اعظم سے ڈانٹ کیوں پڑتی ہے؟کرکٹر نے وجہ بیان کردی

07-09-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے کہا ہےکہ انہیں گیند ٹھیک نہ کروانے پر کپتان بابر اعظم سے سب سے زیادہ ڈانٹ پڑتی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران حارث نے بتایا کہ انہیں بابر اعظم سے ہر بات پر ڈانٹ پڑتی ہے ،وجہ بتاتے ہوئے حارث کا کہنا تھا کہ اگر دوران کھیل گراؤنڈ میں فوکس نہ ہو، یا پھر کپتان جس پوزیشن پر گیند کرنےکا کہے اور آپ نہ کریں تو اس کے بعد مجھے یقین ہوتا ہے واپس جاؤں گا تو کپتان ’اچھے‘ لفظ میں ضرور یاد کرےگا۔ واضح رہے کہ ایک بیان میں بابر اعظم نے اعتراف کیا تھا کہ انھیں ٹیم میں سب سے زیادہ پیار حارث رؤف سے ہے سب سے زیادہ ڈانٹ بھی حارث ہی کو پڑتی ہے، بعد ازاں امام الحق نے بھی انکشاف کیا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ جذباتی حارث رؤف ہیں۔