پاکستان ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کتنے ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے؟جانئے

07-09-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 ارب 81 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اپٹما نے اپنے اعداد و شمار میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت اس سال ٹیکسٹائل برآمدات میں  2 ارب 81  کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی،گزشتہ دس سال میں یہ سال نمو کے اعتبار سے انتہائی مایوس کن رہا۔اپٹما کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ کمی آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی پروگرام کی رقم کے مساوی ہے، جون 2022 کے مقابلے جون 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں13  فیصد کمی ہوئی، جون 2022  کے ایک ارب 71  کروڑ ڈالر کے مقابلے جون 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب 48  کروڑ ڈالر رہیں۔ اپٹما کے مطابق مالی سال 2023 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں15  فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے، مالی سال 2023  کے 12  ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات16  ارب 51  کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، مالی سال2022  میں ٹیکسٹائل برآمدات 19  ارب32 کروڑ ڈالر کی تھیں۔