تین روزہ تاریخی شندور پولو فیسٹیول چترال نے جیت لیا

07-09-2023

(لاہور نیوز ) تین روزہ شندور پولو فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگیا ،پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا۔

شندور پولو فیسٹیول کے آخری روز فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔ترجمان کے مطابق اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس  کیا گیا  اور  مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا  جبکہ پیرا گلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ میچ کے اختتام پر مختلف سکولوں کے طلباء نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں سطحِ سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر جاری میلے میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کی ۔شندور پولو فیسٹیول دیکھنے کے لیے بین الاقوامی سیاحوں نے بھی شندور کا رخ کیا  جبکہ تقریبات میں اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کے عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام اپر چترال کی خوبصورت وادیٔ شندور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 7 جولائی کو ہوا تھا ، فیسٹیول 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔تین روزہ فیسٹیول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکا کے لئے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔