اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟: طاہر محمود اشرفی

07-09-2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا، واقعات میں ملوث لوگوں کے کیسز پر کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا نہیں ہوئی، مجرمان کو سزا اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف کیا فیصلہ ہوا ہے؟، یہاں نہ توشہ خانہ کا پتہ چلتا ہے نہ احتساب کا پتہ چلتا ہے، لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہو گا، یہاں نظام عدل کو درست کرنا چاہیے، غربت دور کرنی ہوگی۔ مولانا طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم سے گزارش کرتے ہیں اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟، پاکستان کی فوج اور قوم کے درمیان تقسیم کی سازشیں ہو رہی ہیں، سازشوں کیلئے 70 فیصد بھارت سے مہم چلائی جاتی ہے۔