میڈیکل کالجز کے 14 پروفیسرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

07-09-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجز کے 14 سینئر پروفیسرز کے تبادلوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر آف پتھالوجی علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر امینہ اشرف کا تبادلہ کر کے انہیں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات کر دیا گیا، پروفیسر سجاد حیدر کا علامہ اقبال میڈیکل کالج سے کنگ ایڈورڈ تبادلہ کر دیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر سیما مظہر کا علامہ اقبال میڈیکل کالج سے پی جی ایم آئی تبادلہ کر دیا گیا۔ پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر شبنم بشیر کا ایف جے ایم یو سے علامہ اقبال میڈیکل کالج تبادلہ کر دیا گیا، پروفیسر منیزہ ناطق کا پی جی ایم آئی سے علامہ اقبال میڈیکل کالج تبادلہ کر دیا گیا، پروفیسر امبرین حامد کا پی جی ایم آئی سے کنگ ایڈورڈ  اور پروفیسر حمیرا رفیق کا پنز سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی تبادلہ کر دیا گیا۔ پروفیسر آف ریڈیالوجی ڈاکٹر باسمہ خان کو علامہ اقبال میڈیکل کالج سے سمز میں تعینات کر دیا گیا، پروفیسر شمائلہ سیمی ملک کا سمز سے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز تبادلہ کر دیا گیا، پروفیسر تنویر احمد کا ایف جے ایم یو سے کنگ ایڈورڈ تبادلہ کر دیا گیا، پروفیسر ماہ جبیں مسعود کا کنگ ایڈورڈ سے پی جی ایم آئی تبادلہ کر دیا گیا۔ پروفیسر صائمہ امیر کو پی جی ایم آئی سے پی آئی سی میں تعینات کر دیا گیا، پروفیسر سائرہ بلال کا پی آئی سی سے علامہ اقبال میڈیکل کالج تبادلہ کر دیا گیا، پروفیسر نگہت ہارون کا پنز سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی تبادلہ کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز نے پروفیسرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔