فورس میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں: آئی جی پنجاب

07-09-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فورس میں ہزاروں پروموشنز کا نیا سلسلہ اگلے ایک دو روز میں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب  نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے فورس کے نام جاری پیغام میں کہا کہ  انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے  پہلا راستہ فورس پر سختی اور سزائیں دینا ہے جبکہ دوسرا راستہ ویلفیئر اور پروموشن کی صورت میں فورس کو ان کا حق لوٹانا ہے۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب  نے شہید  ڈولفن اہلکار حافظ  نعمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید حافظ نعمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب عثمان انور نے آن لائن کچہری لگا  کر کمپلینٹ  سنٹر میں موصول شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا اور داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کی۔ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کے 17 رکنی وفد نے بھی   ملاقات کی۔