وزیراعلیٰ پنجاب کا تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا اعلان
07-09-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے ازالے کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی سے مختلف اضلاع کے چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ترسیلاتِ زر سے متعلقہ ایشوز کے حل کے لیے خصوصی سیل بنایا جائے گا، کاروبار شروع کرنے کے لیے این او سی کے اجراء کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل وقت گزرنے والا ہے، پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بیرونی ادائیگیوں میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی گئی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں اور صنعتکارو ں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئند ہے۔