حکومت نے ریلیف کے بجائے عوام کی تکلیف میں اضافہ کیا: علیم خان

07-09-2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام غیر مطمئن ہیں، حکومت نے ریلیف کے بجائے عوام کی تکلیف میں اضافہ کیا ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، حکومت مہنگائی کے سامنے بے بس ہے، 24 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 42 فیصد بڑھیں، آٹا، چینی، کوکنگ آئل، دالیں تک مہنگی ہو گئی ہیں، عام شہری کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری پریشان ہیں، غریب طبقہ پس چکا ہے اور گزشتہ ایک سال میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آئی۔