تمام مذاہب کا احترام کرتے اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں: محمد رضوان
07-09-2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔ محمد رضوان کا کہنا تھا قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آئے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔