عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل منگیتر سےکال پر کیا بات کی ؟ پتہ چل گیا

07-09-2023

(ویب ڈیسک) پولیس کو استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیترسےگفتگو کاریکارڈ مل گیا۔

پولیس کے مطابق عالمگیرترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سےگفتگو کا ریکارڈ مل گیا ہے جس کے بعد ان کی منگیتر سے ملاقات کی گئی ہے۔  ملاقات کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیرترین سے اس روز شام 4 بجےفون پر بات ہوئی، عالمگیرترین کے ساتھ کال پر روزمرہ کی باتیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمگیر ترین  اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، پولیس اور اہل خانہ نے خودکشی قرار دیا ہے۔ لاش کےقریب سے ملنے والی تحریر کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی کی وجہ اپنی بیماری بتائی۔