پی سی بی چیئرمین آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ جائیں گے
07-08-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل رات جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے ہمراہ فیصل حسین اور سلمان نصیر بھی موجود ہوں گے، آئی سی سی اجلاس میں کرکٹ کے اہم امور پر بات چیت ہوگی۔اجلاس میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ اور پاکستان میں 2025ء میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بات چیت ہوگی جبکہ سال 2024ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی فیصلے ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول ہے۔ مزید برآں چیئرمین پی سی بی کی ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران سے بھی ملاقات ہوگی، آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ 10 سے 13 جولائی تک ڈربن میں جاری رہے گی۔