پنجاب کے سرکاری کالجز اور ڈائریکٹوریٹس میں مستقل ڈائریکٹر کیلئے درخواستیں طلب

07-08-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری کالجز اور ڈائریکٹوریٹس میں مستقل ڈائریکٹر لگانے کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سات سے 14 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔ 17 سے 21 جولائی تک درخواستوں کی سکروٹنی کی جائے گی ۔ 24 جولائی سے 7 اگست تک امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔ پنجاب کے ایک سو 20 سے زائد کالجز میں مستقل پرنسپل نہیں ہیں۔ کئی ڈائریکٹوریٹس میں مستقل ڈائریکٹر بھی نہیں ہیں۔