ملک میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا

07-08-2023

(لاہور نیوز) گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 498 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں 8 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1925 ڈالر فی اونس ہے۔