شاہد آفریدی نے آئندہ دنوں کیلئے کھلاڑیوں کو بہترین مشورہ دیدیا
07-08-2023
(ویب ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ مسلسل8 ماہ کرکٹ کھیلنی ہے،اس لئے بیک اپ تیار رکھنا ضروری ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہمیری امام الحق اور سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی، کرکٹرز کو آئندہ 8ماہ میں مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے،اس لیے بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سٹاف کیلیے یہ پلان اہم ہوگا کہ اگلے 8ماہ میں کس طرح کرکٹرز کی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے۔