چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے ملاقات،کرکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال
07-08-2023
(ویب ڈیسک)چیئر پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف سے ملاقات اور کرکٹ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق راشد لطیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، ان سے بہت سی چیزوں پر ڈسکشن ہوئی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان کو بہت سی تجاویز دی ہیں، بورڈ میں کسی عہدے پر پیشکش کے حوالے سے راشد لطیف نے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ ساری توجہ بورڈ ایشوز پر مبذول کرسکوں۔ سابق کپتان راشد لطیف نے مزید کہا کہ ذکا صاحب کے ساتھ بہت سے ایشوز پر بات ہوئی ہے، اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔