بی اے پی وفد کی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

07-08-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وفد کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

چیئرمین سینیٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، سینیٹر پرنس عمر احمد زئی، نصیب اللہ بازئی اور دنیش کمار شامل تھے۔ صادق سنجرانی نے بی اے پی وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔