امیر جماعت اسلامی نے آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا

07-08-2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 13 سیاسی جماعتیں معیشت ٹھیک کر سکیں نہ ان سے مہنگائی کم ہوئی، اتحادیوں کی 15 ماہ کی کارکردگی زیرو ہے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے، جن وعدوں پر پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیں ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا، عوام اسی طرح بے یار و مددگار ہیں جیسے سابقہ ادوار میں تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 75 برسوں میں ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، حکمرانوں کی شوگر ملوں میں اضافہ ہوا، عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے، حقیقی تبدیلی کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔