عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بڑی رقم کی منظوری دیدی

07-08-2023

(ویب ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ۔

اسلام آباد میں عالمی بینک مشن نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سال کی عمر کے تقریباً3  لاکھ بچے چائلڈ ویلفیئر گرانٹس سے مستفید ہونگے، ان خدمات کے استعمال سے منسلک مالی رکاوٹوں کو کم کرنے کیلئے  بچوں کے خاندانوں کو ان کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن میں شرکت اور ان کی نشوونما کی نگرانی کیلئے  12 ہزار 500 روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بچوں کی نشوونما کے گرانٹس کو بڑھانے کیلئے حکومت کی معاونت کریگا جو کہ ماں پر مشتمل ہوگا۔