نیزہ بازی کے میدان میں پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا حصہ بننے کو تیار
07-08-2023
(لاہورنیوز) نیزہ بازی کے میدان میں پاکستان ایک قدم اور آگے، پاکستان کی انڈر 21 ٹینٹ پیگنگ کی ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا حصہ بنے گی۔
ٹینٹ پیگنگ انڈر 21 چیمپئن شپ کا آغاز 9 جولائی سے جنوبی افریقہ میں ہوگا، سہ فریقی مقابلوں میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور مصر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم حصہ لے گی جس میں ایک خاتون رائڈر بھی شامل ہے، صدر پاکستان ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن صاحبزادہ سلطان محمد علی پاکستان کی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔