عالمگیر ترین کی رسم قل ادا، سیاسی شخصیات نے شرکت کی

07-08-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی رسم قل ادا کی گئی۔

رسم قل میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسحاق خاکوانی، نوریز شکور، چودھری ظہیرالدین، فواد چودھری اور دیگر نے بھی رسم قبل میں شرکت کی۔