جناح ہسپتال کے وارڈز اور بیسمنٹ میں بارشی پانی داخل

07-08-2023

(لاہور نیوز) جناح ہسپتال کے وارڈز اور بیسمنٹ میں بارشی پانی داخل ہو گیا۔

شہر میں موسلادھار بارش سے بارشی پانی جناح ہسپتال کے وارڈز اور بیسمنٹ تک پہنچ گیا۔ جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے باہر دو فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا۔ مریضوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ جنرل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی بارشی پانی جمع ہو گیا۔ جنرل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کی انتظامیہ کو نکاسی آب کے لئے پمپ کا استعمال کرنا پڑا۔ جناح ہسپتال انتظامیہ نکاسی آب کیلئے متحرک ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ہسپتال سے نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔