شاہدرہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی، 6 افراد زخمی

07-08-2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 4 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔ زخمی ہونے والوں میں 42 سالہ افضل ملک، 35 سالہ سونیا افضل، 7 سالہ کنیز فاطمہ، 30 سالہ تانیہ عباس، 35 سالہ غلام عباس اور دعا شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل ہونے والی بارش کے باعث لکڑی کی بوسیدہ چھت گری۔