اپنی زندگی سے پیار کریں‘عائزہ اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

07-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ اعوان کی سیر سپاٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں جہاز، پہاڑ جنگلات، جھیل میں سیر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ عائزہ اعوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنی زندگی سے پیار کریں، اس کے ہر وقت سے کریں‘۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کو سیکڑوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عائزہ اعوان ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’تہنیت‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، شہزاد شیخ، سونیا حسین ودیگر شامل ہیں۔ تیرے بنا میں نہیں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔