عراق پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدے گا، معاہدہ کر لیا

07-08-2023

(ویب ڈیسک) عراق نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سےمعاہدہ کر لیا، پاکستانی لڑاکا طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کیلئےاستعمال کیےجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراق پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدے گا، اس سلسلے میں عراق نے جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نے بتایا کہ پاکستانی لڑاکا طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کیلئے استعمال کیے جائیں گے، گزشتہ مہینوں میں عراق میں ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہوا ، خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق پاکستان سے اینٹی ڈرون طیارے خریدے گا۔ عراقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں جلد کچھ طیارے مل جائیں گے اور مستقبل میں مزید آرڈر کیے جائیں گے، عراق پاکستان کے جے ایف 17 طیاروں سے اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ جمعہ عناد نے کہا کہ عراقی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔