یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

07-08-2023

(ویب ڈیسک) موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود یاماہا کمپنی نے بایئکس کی قیمتیوں میں 24 سے 29 ہزار تک اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائے بی زی 24 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 500 کی ہوگئی۔ وائے بی زی ،ڈی ایکس  26500 روپے کے  اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار کی ہوگئی۔ وائے بی آر 27500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19ہزار روپے میں ملے گی۔ وائے بی آر جی 29 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ36 ہزارتک جا پہنچی۔ وائے بی آر جی میٹ ڈارک گرے اور اورنج  29ہزار روپے اضافے سے 4لاکھ 39ہزار میں دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فکس ٹیکس لگا دیا گیا ہے، نیا ٹیکس مقامی طور پر تیار اور بیرون ملک سے درآمد ہونے والی دونوں گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے۔