پاکستان کے 3 پہلوان عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے
07-08-2023
(ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ 16 ستمبر سے سربیا میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے پہلوان حصہ لیں گے۔ پاکستان کے 3 پہلوان بھی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ محمد بلال 57، عنایت اللہ 74 اور انعام بٹ 86 کے جی کلاس میں حصہ لیں گے۔ ٹریننگ کیمپ میں پہلوان ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین گیمز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔