پاک سوزوکی کے کار اور موٹر سائیکل پلانٹس کی بندش میں مزید توسیع

07-08-2023

(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے پارٹس اوردیگر اشیاء کی قلت کے باعث اپنے کاراورموٹر سائیکل پلانٹس کی بندش میں 19 جولائی تک توسیع کردی ہے ۔

اس سے پہلے آٹو اسمبلر نے 22 جون سے 8 جولائی تک دونوں پلانٹس کی بندش کا اعلان کیا تھا اس کے بعد 27 جون کو مطلع کیا تھا کہ وہ شٹ ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کررہا ہے۔ دوسری جانب ستارہ پیرو آکسائیڈ لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے بھی خام مال اور کیمیکلز کی عدم دستیابی کی وجہ سے فوری طور پر پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کمپنی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ  صورتحال جلد ہی بہتر ہوجائے گی جس سے دو ہفتوں کے بعد پیداوار دوبارہ شروع کر سکیں گے۔