لاہور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
07-08-2023
(ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی میں آٹا ملک بھر میں سب سے مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا تین ہزار روپے کا ہو گیا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں قیمت2900 روپے سے زیادہ ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750روپے میں دستیاب ، ملتان اور گوجرانوالہ میں قیمت 2733 روپے ہوگئی۔ پشاور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے میں بکنے لگا ، کوئٹہ میں بھی قیمت 2700 روپے ہے۔