شاہدرہ: بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی،6 افراد زخمی

07-08-2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو میؤ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 4 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے دی گئی۔ زخمی ہونے والوں میں 42 سالہ افضل ملک، 35  سالہ سونیا افضل، 7 سالہ کنیز فاطمہ، 30 سالہ تانیہ عباس، 35 سالہ غلام عباس اور دعا شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  لکڑی کی بوسیدہ چھت مسلسل ہونے والی بارش کے باعث گری۔