بارش سے شہر کے بوسیدہ انفراسٹرکچر کی قلعی کھل گئی، ایک اور سڑک شگاف زدہ

07-08-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ہونے والی تیز بارش کے سبب شہر کے بوسیدہ انفراسٹرکچر کی قلعی کھل گئی، صوبائی دارالحکومت کی ایک سڑک شگاف زدہ ہو گئی۔

مون سون کے دوران گزشتہ پانچ برسوں میں لاہور کی مختلف شاہراہوں پر 22 مقامات پر شگاف پڑنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ بارش کے باعث پیکو روڈ پر سڑک کے درمیان گڑھا پڑ گیا، تیز بارش کے سبب سڑک بیٹھنے اور سیوریج لائن ٹوٹنے سے شگاف پڑا، شگاف پڑنے کے مقام کے ساتھ ہی واسا کا مرکزی نالہ بھی گزر رہا ہے، سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے پیکو روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی۔  ٹریفک کو ڈائیورٹ کرنے کے لیے واسا نے ٹینکر شگاف کے قریب کھڑا کر دیا، شوق چوک سے کوٹ لکھپت جانے والی سڑک کو شگاف پڑنے کے سبب ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔