شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کی شرکت
07-08-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کپتان بابراعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔
شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔ آج کی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔ تقریب میں سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کراچی میں لگنے والے قومی ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے خاص طور پر شرکت کی۔ تقریب میں بابراعظم ، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک تھے۔ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تقریب میں مہمانوں کے استقبال میں مصروف رہے۔ خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں برس فروری میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا اور ان کی شادی بھی جلد طے ہے۔