حارث رؤف کے ولیمے میں کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی شرکت

07-08-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

فاسٹ بولر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی شریک ہوئے۔ دعوت ولیمہ میں لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود کی بارات کی تقریب کل انجام پائی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث سری لنکا کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کھلاڑی حارث رؤف کی شادی کی تقریبات میں شریک نہ ہو سکے۔