قومی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے آج روانہ ہوگی

07-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں دورہ سری لنکا کے لیے آج رات کو روانہ ہو گی، ٹیم دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دورہ سری لنکا سے قبل پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جمعہ کو اختتام پذیر ہو گیا، کھلاڑیوں نے 4 روز تک جاری رہنے والے کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم 8 جولائی کو سری لنکا روانہ ہو گی۔ کراچی میں لگنے والے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مزید نکھار لانے کیلئے جم کر ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے فٹنس بہتر کرنے کیلئے فزیکل ٹریننگ پر بھی توجہ دی۔ قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے آج 8 جولائی ہفتہ کی رات کو سری لنکا روانہ ہو گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔