دورہ سری لنکا سے قبل قومی ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

07-08-2023

(ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا سے قبل پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، کھلاڑیوں نے 4 روز تک جاری رہنے والے کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم 8 جولائی کو سری لنکا روانہ ہو گی۔

کراچی میں لگنے والے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مزید نکھار لانے کیلئے جم کر ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے فٹنس بہتر کرنے کیلئے فزیکل ٹریننگ پر بھی توجہ دی۔ قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 8 جولائی بروز ہفتہ کی رات کو سری لنکا روانہ ہو گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔