اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

07-07-2023

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، ایل پی جی سلنڈرز کی ڈسٹری بیوٹرز کو فراہمی کے وقت قیمتیں نمایاں درج کی جائیں۔ایل پی جی کی قیمتیں آوٹ لیٹس پر واضح درج کی جائیں، قیمتوں کے واضح اندراج سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں، ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے معائنہ شروع کر دیا ہے۔