سر میں خشکی سے پریشان افراد کیلئے ماہرین نے آسان ترین حل بتا دیا
07-07-2023
(ویب ڈیسک)مون سون کے موسم میں سر میں خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ماہرین کی جانب سے طریقہ کار بیان کردیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خشکی سے بچنے کیلئے سر کی جلد کو روزانہ اپنے پسند کے شیمپو سے دھوئیں تاکہ سر میں جمع ہونے والی گندگی اور اضافی تیل سے بچا جاسکے کیوں آلودگی ہی سر میں خشکی کی وجہ بنتی ہے۔تاہم شیمپو استعمال کرتے ہوئے یہ خیال بھی ضرور رکھیں کہ تیز کیمیکل والے شیمپو کا استعمال نہ کیا جائے کیوں کہ اس سے آپ بالوں کے دیگر مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ شیمپو سے پہلے اپنی انگلیوں سے سر کی مالش کریں اس سے سر میں خون کی روانگی بہتر ہوتی ہے اور ساتھ ہی سر میں جمی خشکی اور سکری بھی جلد سے نکل کر بالوں پر آجاتی ہے یوں بال دھوتے وقت بہتر طریقے سے بالوں کی صفائی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی تناؤ کو بھی خشکی کی وجہ مانا جاتا ہے اسی لیے ماہرین ذہنی تناؤ سے دوری اختیار کرنے کا کہتے ہیں اور اس کے آسان طریقوں میں مراقبہ، سانس کی ورزش سمیت خود کو صحت مند چیزوں میں مشغول رکھنا ہے۔