بادشاہی مسجد میں تحفظ قرآن مجید کانفرنس کا انعقاد

07-07-2023

(لاہور نیوز) سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی پر بادشاہی مسجد میں تحفظ قرآن مجید کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد اور نگران صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید اظفر علی ناصر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سویڈن میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ علمائے کرام نے کتاب مقدس کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ گستاخانہ واقعات قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید ہماری ریڈ لائن ہے، تمام امت مسلمہ کے لیڈروں کو اس معاملے پر یکجہتی کا پیغام دیتا ہوں۔ وزیر اوقاف و مذہبی امور سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ میں مراکش کو داد دیتا ہوں جنہوں نے فوری سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ علمائے کرام نے امت مسلمہ کو اسلام کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈا کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیا۔