حمزہ علی عباسی کو بچپن میں کس بیماری کاسامنا کرنا پڑا تھا؟اداکار کی بہن نے دلخراش حقیقت بتا دی

07-07-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے کہا ہے کہ بچپن میں میرے بھائی میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ بچپن سے بہت شرارتی اور شوخ مزاج لڑکا تھا، تاہم بڑے ہوتے ہوتے بےحد سنجیدہ اور سکون پسند ہوگیا،فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا کہ حمزہ علی عباسی کو بےحد کم عمری میں گردوں کے فیل ہونے کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی ،تاہم بروقت علاج اور احتیاط کی وجہ سے وہ صحتیاب ہوگئے۔ فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اداکاروں اور کارٹون کریکڑز کی نقل کرنا پسند تھا اور ہمیشہ سے ہی اس کا رجحان اداکاری کی جانب تھا ،تاہم وہ کبھی اداکاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔اداکاری کی آفرز کے حوالے سے فضیلہ عباسی نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ اداکاری کیلئے آفرز آچکی ہیں مگر انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اداکارہ ہوتیں تو شاید بہت خراب پرفارم کرتیں کیونکہ وہ ایک سنجیدہ مزاج خاتون ہیں اور اداکاری ان کے بس کی بات نہیں ہے۔