پاکستان سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کا مثبت رجحان کیساتھ اختتام

07-07-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 207 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند اور کم ترین سطحوں کا فرق 206 پوائنٹس رہا۔ بازارمیں 24 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 694 ارب روپے ہے۔