محمد رضوان نے اپنے 'جوگرز' نوجوان کو تحفے میں دیدیے،جوتوں کی مالیت کی کتنی ہے؟جانئے

07-07-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان باولر کو 5 ہزار مالیت کے اپنے جوگرز تحفے میں دے دیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان سپن باولر عبدالہادی بتارہا ہے کہ محمد رضوان نے انہیں آؤٹ کرنے پر بلے کے علاوہ جو مانگو گے دونگا؟ اس پر نوجوان نے بتایا کہ میں انہیں آؤٹ تو نہیں کرسکا لیکن اچھی باولنگ کی تو محمد رضوان نے اپنے جوتے مجھے تحفے میں دے دیئے۔ نوجوان باولر نے کہا کہ مجھے جوگرز کی ضرورت تھی تو بیٹر سے جوتے دینے کی درخواست کی تھی، قومی ٹیم کے پلئیر کی جانب سے تحفہ ملنا خوشی کی بات ہے۔واضح رہے کہ رضوان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا گرینکلز کمپنی کا اسپائک 50 ہزار روپے مالیت کا ہے۔