ہاکی ٹریننگ کیمپ،قومی کھلاڑی آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی

07-07-2023

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور میں جاری ٹیم کلے کیمپ میں فارورڈ رومان آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے ہاکی گراونڈ میں پریکٹس کے دوران انکی آنکھ کے اوپر اور نیچے 2  جگہ کٹ لگنے سے 10  ٹانکے لگوانا پڑے ہیں۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے رومان اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں منعقد ہوگی جبکہ قومی ٹیم نے بھارتی ویزوں کے حصول کیلئے اپلائی کررکھا ہے، تاہم اس کی ہمسایہ ملک روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔