عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

07-07-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ برھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 1917 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 670 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2126.20 روپے پر مستحکم رہی۔