پاکستان کیلئے نمائندہ آئی ایف ایم ایسٹر پریز کی پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

07-07-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کیلئے نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  پیپلز پارٹی کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نوید قمر، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی فنانس سینیٹر سلیم مانڈوی والا شریک ہوئے۔آئی ایم ایف ٹیم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان آئی ایم ایف معاہدے پر بات چیت ہوئی، قومی مفاد کے تناظر میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے قرض پروگرام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔