نگران وزیر لائیوسٹاک کی زیرصدارت اجلاس، مِیٹ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پیش رفت کا جائزہ

07-07-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیرصدارت فالواپ اجلاس ہوا جس میں مِیٹ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سپیشل اکنامک زون کے قیام میں مزید پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ چولستان کے علاقے کو مِیٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے فوکس کیا جائے گا۔ بہاولپور سپیشل اکنامک زون میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کا الگ سیکشن ہو گا۔ یہ پاکستان کا مِیٹ اینڈ ڈیری ایکسپورٹ کا پہلا خصوصی اقتصادی زون ہو گا۔ نگران صوبائی وزیر کی چیئرمین ٹریڈ بورڈ کو مکمل پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی سامنے آئی۔ پلان وزیراعلیٰ محسن نقوی کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بورڈ آف ریونیو اراضی کے انتقال میں حائل پیچیدگیاں دور کرے گا۔ گوشت اور دودھ کی برآمدات کا پورا پوٹینشل بروئے کار لائیں گے۔