انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
07-07-2023
(لاہور نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 90 پیسے ہوگئی جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 04 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران چار کاروباری روز کے دوران دو مرتبہ امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ جبکہ دو مرتبہ ملکی کرنسی کی تنزلی دیکھی گئی۔