سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کرنیوالے افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان

07-07-2023

(لاہور نیوز) مانیٹرنگ افسران کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کرنیوالے افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔

نگرانی کرنے والے 68 ایم ایز کی مدت ملازمت 60 سال مکمل ہونے پر ختم ہو چکی تھی۔ اعلان کے بعد ایم ایز 60 سال عمر کے بعد بھی ملازمت کر سکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 68 مانیٹرنگ آفیسرز کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد کنٹریکٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس میں لاہور کے بھی دو شامل ہیں۔